ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تکنیکی طورپرصرف14فیصدکااضافہ ؛ملازمین یونینس کا 11جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا منصوبہ

تکنیکی طورپرصرف14فیصدکااضافہ ؛ملازمین یونینس کا 11جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا منصوبہ

Wed, 29 Jun 2016 23:46:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی ملازمین کی سیلری میں 23فیصد تک کے اضافہ کو مودی کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کو قبول کر لیا گیا۔اس قدم کو لے کر مرکزی حکومت بھلے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہو، لیکن مرکزی ملازمین کی یونینس اسے اب تک کی بدترین پے کمیشن بتا رہی ہے۔تمام مرکزی محکموں کے ملازمین کے نیشنل جوائنٹ کونسل آف ایکشن کے کنوینر شوگوپال مشرا کہتے ہیں کہ اس کی تنخواہ کمیشن کے خلاف ہم نے پہلے ہی اعتراض ظاہر کیا تھا۔اس کے باوجود حکومت نے بغیر تبدیلی کے ہی اسے نافذ کردیا ہے۔اس تنخواہ کمیشن میں کم از کم تنخواہ18ہزارروپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ اسے 26ہزار کرنے کی ضرورت ہے۔مشرا نے بتایاکہ تکنیکی طوررصرف 14فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔تمام الاؤنس کو جوڑ کر 23فیصد کی جادوگری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چھٹے پے کمیشن نے 52اور5ویں پے کمیشن میں 40فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی پنشن پالیسی کو ہٹا کر پرانی پنشن پالیسی لاگو کرنے اور کم از کم تنخواہ 26ہزار کرنے کی مانگ کی تھی۔مشرا نے کہا کہ ہم اس تنخواہ کمیشن کی سفارش کے خلاف آئندہ 11جولائی سے ملک گیر غیر معینہ ہڑتال پر جا رہے ہیں۔اس ہڑتال میں تمام مرکزی محکموں کے تمام سطح کے 32لاکھ سے زیادہ ملازمین حصہ لیں گے۔یہ سال 1974کے بعد پہلی بار سب سے بڑی ہڑتال ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگیں نہیں مانی گئی تو ملک کے عوام کی پریشانی کیلئے حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 11جولائی سے پہلے حکومت اگر بات چیت کر کے درمیان کا راستہ نکالنا چاہتی ہے تو ہم تیارہیں۔کیونکہ لوگوں کو ہم بھی پریشان نہیں کرنا چاہتے ہیں۔


Share: